اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن میں عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ نے اس سے قبل اتوار کے روز یمن کے تیسرے بڑے شہر تعز پر اپنا کنٹرول حاصل کیا تھا-
پیر کے روز انصاراللہ نے صوبے لحج کی طرف پیش قدمی شروع کردی ہے-
دوسری جانب، عدن فرار ہونے والے یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی نے یمن میں سعودی عرب کی زیر سرکردگی خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ملکوں کی "جزیرہ سپر" نامی مشترکہ فوجی کی مداخلت کی ضرورت پر زور دیا ہے-
اتوار کے روز خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ملکوں کے ہیلی کاپٹروں نے عدن کی فضا میں پروازیں بھی کیں تاکہ اس شہر میں صدارتی محل کو فضائی تحفظ فراہم کیا جاسکے-
واضح رہے کہ یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے بھی درخواست کی ہے کہ یمن کی فضائی حدود کو نو فلائی زون قرار دیں تاکہ بقول ان عدن پر یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ حملہ نہ کرسکے-
.......
/169